خبرنامہ بلوچستان

مستونگ حادثے میں زخمی ہونے مسافروں کو علاج ومعالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں

کوئٹہ (ملت آن لائن + اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مستونگ کے قریب مسافرکے کوچ کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حادثے میں زخمی ہونے مسافرکی علاج ومعالجہ سمیت ہرممکن امداد فراہم کیاجائے ۔دریں اثناء ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پرسیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑنے جمعہ کو سول ہسپتال کوئٹہ کادورہ کرکے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی عیادت کرتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال کوہدایت کی کہ زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اوراس ضمن میں کوئی غفلت وکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔