خبرنامہ بلوچستان

مستونگ میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ملزمان فرار

کوئٹہ:(اے پی پی)مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ،لیویز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے گرد کاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعشیں کومقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔