خبرنامہ بلوچستان

مسلم باغ :طالبہ ثاقبہ کی خودکشی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا

مسلم باغ:(آئی این پی)مسلم باغ میں کی طالبہ ثاقبہ کے خودکشی معاملہ حل نہیں ہوسکا ۔ تاحال مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف بہنوں اور سہیلیوں کی چھٹے روز بھی بھوک ہڑتال جاری ۔ ثاقبہ کے اہل خانہ کی جانب سے انکوائری کمیٹی کی مرتب کردہ رپورٹ کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔ ثاقبہ کے بھائی اعزاز کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ نے پہلے ہی روز محکمہ تعلیم کے کمیشن کو مسترد کر دیا تھا ۔ اب بھی رپورٹ اس نے مرتب کی ہے وہ ان کے اہل خانہ اور دیگر طالبات کو منظور نہیں ہے ۔ ان کا مطالبہ جوڈیشل کمیشن قائم کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا ہے ۔ دوسری طرف ثاقبہ کے گھر پر اس کی بہنیں اورسہیلیاں 6 ویں روز بھی بھوک ہڑتال پر ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں ۔