خبرنامہ بلوچستان

مشتاق رئیسانی ، سہیل مجید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) کوئٹہ کے احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس کے مرکزی ملزمان سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج عبدالجید ناصر نے کیس کی سماعت کی ۔ میگا کرپشن کیس کے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری 2017 تک توسیع کر دی ، دوسری جانب نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کی پلی بارگیننگ کی درخواست منظور کی گئی ہے ۔ احتساب عدالت میں پبلک سروس کمیشن میں بے ضابطگی کیس کی سماعت بھی ہوئی ۔ سابق چئیرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی ، ڈائریکٹر وحید الرحمن اور نیاز کاکڑ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت میں گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کرائے جس کے بعد کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔