خبرنامہ بلوچستان

مشتاق رئیسانی 14 روزہ ریمانڈ پرنیب کےحوالے

کوئٹہ:( اے پی پی ) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے میگا کرپشن کیس میں گزشتہ روز گرفتار کئے گئے اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر میونسپل کمیٹی خالق آباد ندیم اقبال کواحستاب عدالت میں پیش کر دیا جبکہ عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق ریسائی کومزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو 2 جون کو دوبارہ طلب کر لیا ۔ نیب نے کوئٹہ کے احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کے ملزم سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق ریسانی کو 14 روزہ ریمانڈ کے بعد آج احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں نیب کی استدعا پرعدالت نے مزید 14 روزہ ریمانڈ پر مشتاق ریسانی کو نیب کے حوالے کر دیا ۔ جبکہ دوسری جانب نیب نے میونسپل کمیٹی خالق آباد کے اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر ندیم اقبال کو بھی گزشتہ روز گرفتار کر کے احستاب عدالت میں پیش کر دیا جن پر میگا کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا الزام ہے ۔ نیب نے عدالت سے ندیم اقبال کا بھی 14 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو 2 جون کو دوبارہ طلب کر لیا ۔