خبرنامہ بلوچستان

مشترکہ حکمت عملی کے تحت ضلع کچہری کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے اقدامات جاری

رحیم یارخان۔17 اکتوبر(ملت + اے پی پی )ضلع کچہری رحیم یار خان کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تحفظات بارے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت ضلع کچہری کی سیکورٹی یقینی بنائی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈی او(سی)ریاست علی نے انچارج سپیشل برانچ رانا محمد ظفر،انچارج سیکورٹی حسن اقبال، ایس ڈی او پرونشل بلڈنگ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران سے ضلع کچہری میں سیکورٹی امور سمیت متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران سے ملاقات کر کے سیکورٹی اداروں کے تحفظات بارے آگاہ کرے گی تاکہ باہمی مشاورت سے ضلع کچہری میں سیکورٹی امور کو سر انجام دیا جا سکے۔اس موقع پر سیکورٹی اداروں کے نمائندگان نے ضلع کچہری کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے اپنی تجاویز فراہم کی جبکہ ایس ڈی او پرونشل بلڈنگ نے جاری تعمیراتی کاموں بارے آگاہ کیا۔