خبرنامہ بلوچستان

ملک بھر میں سورج سوا نیزے پر، لوڈشیڈنگ عروج پر

کوئٹہ: ملک بھر میں آج بھی سورج سوا نیزے پرہے جب کہ پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان ، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج 3 بجے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو 47، بھکر 46، نور پور تھل، راولپنڈی 45، بہاولنگر، گجرات، منگلا، سیالکوٹ 44، ڈی جی خان، اسلام آباد، جہلم، لاہور، لاڑکانہ، لیہ، منڈی بہاؤالدین، موئن جو دڑو، اوکاڑا، پشاور، رحیم یار خان، شہید بے نظیر آباد 43، ڈی آئی خان، فیصل آباد، جھنگ، جوہر آباد، قصور، خان پور، کوٹ اڈو 42، بہاولپور، گوجرانوالہ، ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تربت 41 اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔