خبرنامہ بلوچستان

ملک دشمن عناصرکےعزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا؛گورنر بلوچستان

ملک دشمن عناصرکےعزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا؛گورنر بلوچستان
کوئٹہ(ملت آن لائن)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر پاکستان کے دشمنوں کی ایماء پر وطن عزیز میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے لیکن عوام کی طاقت اور سیکورٹی اداروں اور حکومت کے تعاون سے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو 584بلوچ ریکررٹس کے آٹھویں بیج کی پاسنگ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،اراکین صوبائی اسمبلی ،اعلیٰ سول وعسکری آفیسران بھی شریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزررہا ہے ،دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے عنفریت سے نمٹنے اور ملک کو درپیش اندورنی وبیرونی خطرات کا فوج اور سیکورٹی اداروں نے بہترین انداز میں مقابلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نئے دستے کی پاک آرمی میں شمولیت کے بعد پاک فوج کے جوان اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے،گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ 2010سے اب تک 13ہزار 7سو 43بلوچ ریکروٹس پاک فوج میں پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ پاک فوج میں بلوچ آفیسران کی تعداد 600 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پی ایم اے کاکول میں زیر تربیت بلوچ کیڈیٹس کی تعداد بھی 230سے بھی زیادہ ہے ،اس موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے کیڈیٹس نے مارچ پاس کیااور ملک سے وفاداری اور پاکستان آرمی میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا حلف لیا۔بعد میں مہمان خصوصی نے دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈیٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔