خبرنامہ بلوچستان

مولانا عبدالحق ہاشمی نے صوبائی امرائے اضلاع کا اجلاس(کل) طلب کرلیا

کوئٹہ (ملت آن لائن+ آئی این پی) جما عت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے بلوچستان بھر کے امرائے اضلاع کا ایک روزہ اجلاس کل 2اپریل بروزاتوار کوئٹہ میں طلب کیا ہے اجلاس میں امرائے وصوبائی ذمہ داران شرکت کریں گے اجلاس میں خوشحال پاکستان فنڈ مہم کا جائزہ اور رابطہ عوام مہم کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے جائیں گے ۔