خبرنامہ بلوچستان

موٹرسائیکل سوارں کی فائرنگ، لیویزاہلکا رہلاک

کوئٹہ: (اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے سریاب کچھی بیگ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو ہلاک کردیا،پولیس فورس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کچھی بیگ پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لیویز اہلکار محمد عارف کو قتل کردیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ،پولیس نے علاقے کی ناکہ بند ی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔