خبرنامہ بلوچستان

مچھ سے کالعدم تنظیم کا کمانڈرگرفتار

کوئٹہ:(اے پی پی)فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر کو گرفتار جبکہ بارکھان سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق جمعرات کو فرنٹیئر کور بلوچستان نے بولان کے علاقے مچھ اور بارکھان میں حساس اداروں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے مچھ کے ایک ہوٹل سے کالعدم تنظیم کا ایک مقامی کمانڈر کو گرفتار کرلیا جبکہ بارکھان سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، دو رائفلز اور راؤنڈز برآمد کرلیئے ۔ مچھ سے گرفتار کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے فرنٹیئر کور بلوچستان نے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی۔