خبرنامہ بلوچستان

میجرعلی جوا د نےوطن عزیزکےلیےاپنی جان کا نظرانہ پیش کیا: نواب ثناء اللہ

کوئٹہ۔:(اے پی پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے طور خم بارڈر پر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے آفیسر میجر علی جواد چنگیزئی کی شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہا رکرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس بلوچستان سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ میجر علی جوا د چنگیزئی نے وطن عزیز کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے ملکی دفاع اور سلامتی کے ضمن میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے تسلسل کو جاری رکھا جسے کبھی بھی فرامو ش نہیں کیا جاسکتا ہمیں اپنے اس عظیم سپوت پر فخر ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کی صبروجمیل کے لیے دعا کی ۔