خبرنامہ بلوچستان

میر سرفراز بگٹی کے والد انتقال کرگئے

صوبائی وزیر داخلہ:(آئی این پی) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے والد غلام قادر بگٹی مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے ہسپتال میں انتقال کرگئے مرحوم کی تدفین ان کے آبائی علاقے بیکڑ میں اداکی جائے گی- غلام قادر بگٹی چندروز سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم منگل کی شب انتقال کرگئے مرحوم کی تدفین بدھ کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں اداکی جائے گی۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی ،صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے والد غلام قادر بگٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔