خبرنامہ بلوچستان

میلے زندہ دلوں کی پہنچاں اور خوشیوں کی علامت ہے

سبی (ملت+ آئی این پی) چیف آف بزنجو صوبائی وزیر زراعت وفنانس سردار محمد اسلم خان بزنجونے کہا ہے کہ میلے زندہ دلوں کی پہنچاں اور خوشیوں کی علامت ہے جوملک کی معاشی ترقی میں اہم رول ادا کرتے ہے ہزاروں برس قدیم روایتی سبی میلہ بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی اور ملکی وسائل میں اضافہ کا بہترین زریعہ ہیں جو خوشیوں اور محبتوں کا نام ہے ‘سبی میلے کے موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے خطرناک ومہلک بیماری ایڈز کی روک تھام بچاؤ کے حوالے سے لگائے جانے والا اسٹال سے لوگوں فائدہ مند ہونگے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس بیماری سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلے مویشان اسپان کے موقع پرصوبائی ایڈز کنٹرول بلوچستان کی جانب سے نمائش گاہ میں لگائے جانے والے اسٹال کا معائنہ کرنے کے موقع پر محکمہ صحت کے آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر صحت سبی ڈاکٹر نذیر احمدخواجہ خیل ، صوبائی کوآر ڈی نیٹر ایڈز کنٹرول ڈاکٹر نور قاضی کے علاوہ محکمہ صحت بلوچستان کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے چیف آف بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیرزراعت وخزانہ سردار اسلم خان بزنجو نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے سبی میلے کی صورت میں ایک صحت مندانہ تفریح فراہم کرکے عوام کو آپس میں مل بیٹھنے اور رشتوں کو مزید گہرا کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے سبی میلے کے موقع پر مالداروں کی منڈی کو ملک بھر میں خاص اہمیت حاصل ہے سبی میلے میں بڑی تعداد نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ زندہ و متحد قوم ہے جو اپنی خوشی کے تہوار شایان شان طریقوں سے مناتے ہیں جبکہ جشن سبی کے موقع پر صحت لائیواسٹاک زراعت سمیت دیگر محکموں کی جانب سے عوام میں شعور وآگہی کیلئے اسٹالز لگائے جاتے ہیں جس کا مقصد عوام میں محکموں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ آگہی کی فراہمی ہیں محکمہ صحت بھی اپنی بہترین کاوشوں کے باعث عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے بیماریوں کی روک تھا ہسپتالوں میں علاج معالجے ڈاکٹرز ادویات کی فراہمی کیلئے بہتر خدمات سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلے کے موقع پر صوبائی ایڈز کنٹرول بلوچستان کی جانب سے اسٹال سے عوام کو اس مہلک بیماری کے خاتمہ روک تھام اور بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں آگہی معلومات ملے گی جس سے بلوچستان صحت کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرے گا اس موقع پر صوبائی ایڈز کنٹرول بلوچستان کے صوبائی کوآر ڈی نیٹر ڈاکٹر نور قاضی نے صوبائی وزیرزراعت بلوچستان سردار اسلم خان بزنجو کو تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی ہدایات پر سیکرٹری نورالحق بلوچ ، ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان ڈاکٹر مسعودقادر نوشیروانی کی نگرانی میں ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے اسٹال قائم کیا گیا ہے تاکہ لوگوں میں آگہی فراہم کی جاسکے واضح رہے کہ جشن سبی کے موقع پر صوبائی ایڈز کنٹرول کی جانب سے لگائے جانے والے آگہی اسٹالز میں لوگوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی لی اور ایڈز کے خاتمہ بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں معلومات بھی لی اس موقع پر محکمہ صحت کے تربیت یافتہ ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف نے لوگوں میں صحت کے حوالے سے مختلف بیماری کے خاتمہ کیلئے آگہی فراہم کی ۔