خبرنامہ بلوچستان

میٹر وپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے آوارہ کتوں کے خلاف مہم کاآغاز کردیا

کوئٹہ۔:(اے پی پی)کوئٹہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی شہریوں کی زخمی ہونے کے بعد میٹر وپولیٹن کارپوریشن نے کتا مار مہم کاآغاز کردیا ہے۔ کمشنر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن عبدالطیف کاکڑ نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15روز تک جاری رہنے والی مہم کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے شہر میں کتار مار مہم تیزی سے جاری ہے جبکہ میٹروپولیٹن کی 3ٹیمیں مختلف علاقوں میں کتوں کو ٹھکانے لگارہی ہیں اور اب تک 300کے قریب کتوں کو ٹھکانے لگایا جاچکا ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کی مہم میں کوئٹہ میٹر وپولیٹن کارپوریشن کے عملے سے مکمل تعاون کریں۔