خبرنامہ بلوچستان

میڈیا کو انفرادی واجتماعی طور پر استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ میڈیا کو تعلیم وتربیت ،اسلامی انقلاب واسلامی حکومت کے قیام کیلئے انفرادی واجتماعی طور پر استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پرنٹ میڈیا سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ہم اسلامی انقلاب لاسکتی ہے قوم وملت کے درمیان میڈیا کے ذریعے فحاشی وعریانی پھیلانے والے اپنی اور دیگر کے دنیا وآخرت تباہ کررہے ہیں جماعت اسلامی کے میڈیاسے وابستہ افراد وذمہ داران کام کو بہتر ومنظم کرنے پر توجہ دیں خوشحال پاکستان فنڈمہم اور رابطہ عوام مہم میں میڈیا سے وابستہ افراد کی ذمہ داری بہت اہم ہے ۔سوشل میڈیا پر بغیر کسی دلیل وثبوت کے ایک دوسرے پر تنقید کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے کارکنان میڈیا کے ذریعے جماعت اسلامی کی دعوت ،کام اورخدمات کو اُجاگر کریں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے میڈیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری افتخاراحمدکاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ، سوشل میڈیا انچارج حکمت یارکاکڑودیگر نے شرکت کی اجلاس میں اب تک کی پرنٹ وشوشل میڈیا کارکردگی کاجائزہ رپورٹ ،آئندہ لائحہ عمل ،خوشحال پاکستان فنڈورابطہ عوام مہم میں میڈیا میں کرنے کے کام ،صوبائی واضلاع کی سطح پر میڈیا کو فعال ،بہتر اورمنظم کرنے پر زور دیاگیا ۔شرکاء نے کہا کہ جماعت اسلامی کا میڈیا میں کوریج بہتر بنانے کی ضرورت ہے قومی سطح کی منظم ملک گیر دینی سیاسی جماعت کیساتھ میڈیا کارویہ اورکوریج مناسب نہیں۔ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیاپر جماعت اسلامی کو مناسب اور جائز کوریج دینے کیلئے طریقہ کا رطئے کیا گیا اورمیڈیا کے ذمہ داران سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔قومی جماعت کو لوکل جماعت کی طرح بھی کوریج نہ ملنا باعث افسوس ہے جماعت اسلامی کا کام ،موقف اورنظریہ قوم وملت کا موقف ہے جماعت اسلامی نے عوام ہی کیلئے کام کیا ہے جماعت کے کام کی دشمن بھی تائید کررہے ہیں مگر پرنٹ والیٹرانک میڈیامیں مناسب کوریج نہ ملنا باعث افسوس ہے اجلاس میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا میں کوریج کی بہتری اضلاع میں نشرواشاعت کے کام اور ان کی بہتری کیلئے متعددفیصلے کیے گئے۔