خبرنامہ بلوچستان

میگاکرپشن کیس، میرخالد لانگو اورکنٹریکٹرسہیل جیل منتقل

بلوچستان:(اے پی پی) بلوچستان میگاکرپشن کیس کےسلسلے میں سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور کنٹریکٹر سہیل مجید کو علیحدہ علیحدہ احتساب عدالت میں پیش کیاگیا،دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں تھے۔ جسمانی ریمانڈ کی تکمیل کے بعد احتساب عدالت نے دونوں کا جوڈیشیل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیاجس پر دونوں کو جیل منتقل کردیاگیا،بعد میں کیس کی سماعت 17اگست تک کےلئےملتوی کردی گئی۔ میر خالد لانگو کو کرپشن کیس میں 25مئی کو گرفتار کیاگیاتھاجس کےبعد نیب کی جانب سے ان کےچھ ریمانڈ حاصل کئے گئےتھے۔