خبرنامہ بلوچستان

میگا کرپشن سکینڈل: میر خالد و دیگرکو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت میں پیش نہ کیاجاسکا

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) لوکل گورنمنٹ فنڈزخردبردسکینڈل میں نامزد سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو ،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی ،ٹھیکیدار سہیل مجید کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر احتساب عدالت کوئٹہ میں پیش نہیں کیاجاسکاجس کے بعد کیس کیس کی سماعت کو 10مارچ تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔گزشتہ روز کیس کی سماعت کے موقع پرملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کابھی امکان تھا تاہم سماعت نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی اب کیس کی اگلی سماعت کے موقع پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کاامکان ہے ،یاد رہے کہ مذکورہ کیس میں نامزد سابق سیکرٹریز بلدیات حافظ عبدالباسط ،فیصل جمال اور سابق مشیر خزانہ کے فرنٹ مین نوراللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے ہیں اور عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران نیب کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرے۔