خبرنامہ بلوچستان

میگا کرپشن کیس، خالد لانگوکےجوڈیشل ریمانڈ میں 30 اگست تک توسیع

کوئٹہ: (آئی این پی) سانحہ سول ہسپتال میں خالد لانگو کے وکیل باز محمد کاکڑ اور بشیر زہری کی شہادت کے باعث عدالت نے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اگست تک کی توسیع کر کے سماعت ملتوی کر دی۔ میگا کرپشن کیس کے ملزم سابق مشیر خزانہ خالد لانگو عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اگست تک کی توسیع کر دی۔ بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کی۔ سماعت کے دوران خالد لانگو نے اپنی صحت سے خرابی کے متعلق سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے خالد لانگو کو جیل وارڈ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ سانحہ سول ہسپتال میں خالد لانگو کے وکیل باز محمد کاکڑ اور بشیر زہری کی شہادت کے باعث عدالت نے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اگست تک کی توسیع کر کے سماعت ملتوی کر دی۔