خبرنامہ بلوچستان

نئے سال کی تعلیمی سرگرمیاں،مختلف شعبہ جات میں نئے سمسٹر سسٹم کا اجراء

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) جامعہ بلوچستان کے ڈین فیکلٹیز کا اجلاس جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور دیگر نے شرکت کی۔پیر کو ہونے والے اجلاس میں نئے سال کے تعلیمی سرگرمیاں، شعبہ جات میں سمسٹر سسٹم کا اجراء، نئے داخلوں کا طریقہ کار، شعبہ جات کی کارکردگی، نئے شعبوں کا قیام، کلاسز میں 75فیصد حاضریاں، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے سال کے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ نئے داخلوں کو حتمی شکل دینے سمیت مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے سال کی تعلیمی سرگرمیوں کو ترتیب دیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کلینڈر کے تحت تمام پالیسی ساز اداروں کے انعقاد اور تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈین فیکلٹی اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروء کار لاتے ہوئے شعبہ جات کی ترقی اور بہتر کارکردگی کے لئے اپنے تمام توانائیاں صرف کریں۔ اساتذہ اور طلباء کے درمیان بہتر مثالی روابط، بہتر مستقبل کی جانب راغب درس و تدریس میں رہنمائی، حاضریوں اور کلاسز کو یقینی بنانے سمیت ماہانہ بنیادوں پر فیکلٹی کے تعلیمی رپورٹ ارسال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس جامعہ بلوچستان میں تعلیمی، تحقیقی و ترقیاتی حوالے سے اہم مقاصد حاصل کئے۔ پورے سال تعلیمی سرگرمیوں و فروغ دینے سمیت کورسز کا بروقت انعقاد اور نقل سے پاک امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا۔ اسکالرز کو تحقیقی سرگرمیوں کے مواقع اور ترقیاتی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں پایا تکمیل تک پہنچایا گیا۔ رواں برس اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اکیڈمک سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ، تمام شعبہ جات کوسمسٹر سسٹم سے منسلک کرنے، نئے شعبہ جات کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی سبکمپسّزکھولے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں خاران، پشین اور مستونگ کے سب کیمپسز میں مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبے اور پروفیشنل ڈگری پروگرام کا آغاز رواں برس کیا جائے گا۔ جس کا مقصد صوبے سے دور دراز علاقوں کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیسر کی جاسکیں۔بعدازاں وائس چانسلر نے ڈین فیکلٹز کے ہمراہ یونیورسٹی میں مین لائبریری کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر پروجیکٹ کا جائزہ لیا ۔جس کے تحت جامعہ کے مین لائبریری کو جدید تقاضوں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک پروفیشنل لائبریری ہوگی۔