خبرنامہ بلوچستان

نامعلوم مسلح افراد کی گھرمیں گھس کرفائرنگ، 3 افراد جاں بحق

جعفرآباد: (اے پی پی) جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 3 افرادجاں بحق اور2 خواتین زخمی ہوگئیں،پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد پولیس تھانہ صدر کی حدود گوٹھ سہراب خان جمالی میں محمد بخش نامی شخص کے گھر میں نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد بخش حید ر بخش اور نذیراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کشمیرہ بی بی اور خانزادی شدید زخمی ہوگئی ،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کوورثاء کے حوالے کردی،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔