خبرنامہ بلوچستان

نریندرمودی پاگل ہو گیا ہے: سراج الحق

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) بلوچستان کے نومنتخب امراء کی حلف برادری کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان انڈیا کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کرے اور اس وقت تک تعلقات قائم نہ کئے جائیں جب تک بھارت کشمیر کو آزاد کرنے کے لئے تیار نہیں ہو جاتا۔ امریکہ اور یورپی ممالک کا کشمیر کے مسئلے پر کردار منافقانہ ہے، ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ بلوچستان مشکلات سے دو چار ہے جو پاکستان کے سرکاتاج ہے، یہ تاج چمکے گا تو پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا، بلوچستان میں ترقی کے لئے امن ضروری ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات اسلام آباد کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہیں۔