خبرنامہ بلوچستان

نصیرآباد، بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی)نصیرآباد کے علاقے فلجی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق نصیرآبادکے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں فلجی کے مقام پر بارودی زیر زمین بچائی گئی بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے ۔