خبرنامہ بلوچستان

نصیرآباد میں15سالہ نوجوان نے فائرنگ کرکے خود کو زخمی کردیا،ہسپتال منتقل

ڈیرہ مراد جمالی:(اے پی پی)نصیرآباد کے علاقے 15سالہ نوجوان نے فائرنگ کرکے خود کو زخمی کرلیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھویٰ شوری کی حدود گوٹھ قادر بخش میں 15سالہ بازمحمد نامی لڑکے نے فائرنگ کرکے خود کو زخمی کردیا۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے قوعہ پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ پولیس فورس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔