خبرنامہ بلوچستان

نصیرآباد ‘کاروکاری کے الزام میں مسلح افرادکی فائرنگ دوشیزہ سمیت 2افرادکوقتل

ڈیرہ مراد جمالی (ملت + آئی این پی) نصیرآباد صدرپولیس تھانہ کی حدودمیں کاروکاری کے الزام میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے دوشیزہ سمیت دوافرادکوقتل کردیا ملزمان موقع واردات سے فرارہونے سے کامیاب ہوگئے سرکاری ذرائع کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ کی حدودگوٹھ جمعہ خان میں مسلح افرادنے کارو کاری کے الزام میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے دوشیزہ مسماۃ (س) اوراس کے مبینہ آشناشہزادہ کو قتل کردیا اورملزمان موقع واردارت سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوصدرعبدالمجیدآرائیں پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا پولیس نے واقعے کے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے اور مزیدتحقیقات کررہی ہے