خبرنامہ بلوچستان

نصیر آباد میں گھریلوناچاقی کی بناء پر لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی،لاش ہسپتال منتقل،پولیس

ڈیرہ مراد جمالی:(اے پی پی)نصیر آباد کے علاقے میں گھریلوناچاقی کی بناء پر لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی،لاش ہسپتال منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق جمعرات کو نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ نجھویٰ شوری کی حدود گوٹھ محمد پنا میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر 28سالہ مسماۃ(ن)نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔