خبرنامہ بلوچستان

نصیر آباد پولیس کی کارروائی، تین گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی (ملت + آئی این پی) نصیرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی چوری اور ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف دومختلف مقامات پر چھاپے ایک مبینہ جرائم پیشہ شخص ہلاک تین گرفتار دوموٹرسائیکلیں اوراسلحہ برآمد کرلیا جرائم پیشہ افرادنے کاروائی کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا ہلاک ہونے والا ملزم چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف ایکشن میں آگئی ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں بھاری نفری کے ہمراہ دومختلف مقامات سٹی اور صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقوں میں چھاپے مارے گئے پہلی کاروائی صدر پولیس تھانہ کی حدود ٹیپل شاخ کے مقام پر کی گئی کاروائی کے دوران پولیس پارٹی کو دیکھ کر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اوردیگرافرادفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو سیول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی پہنچادی گئی واقعے کے خلاف جانبحق ہونے والے شخص کے ورثہ نے احتجاجا پٹ فیڈر پل پر ٹائر نذرآتش کرکے احتجاج کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران سٹی پولیس پہنچ گئی اور لاٹھی چارج کے بعد 9افراد کوگرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا دوسرے کاروائی سٹی پولیس تھانہ کی حدودمیں کی گئی چھاپے کے دوران مبینہ طور پر ایک مکان سے چوری اور ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کوگرفتار کرکے تین پسٹل اور دومسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمدکرلیں واضح رہے کہ ایک ہفتے میں ڈیرہ مرادجمالی اور اس کے گردونواح سے دس سے زائد موٹرسائیکلیں اور ایک دکان سے موبائل فونزاور نقدی چھننے کی وارداتیں رونماہوچکی ہیں ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے بتا یا کہ چوروں ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی جاری رہے گی قیام امن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی مددکریں تاکہ جرائم میں کمی واقع ہوسکے ۔