خبرنامہ بلوچستان

نواب ثناء اللہ خان زہری کے استعفیٰ کے متعلق افواہیں بے بنیاد ہے ،جان محمد اچکزئی

نواب ثناء اللہ خان زہری کے استعفیٰ کے متعلق افواہیں بے بنیاد ہے ،جان محمد اچکزئی

کوئٹہ(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی جان محمد اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی استعفیٰ کے متعلق افواہیں بے بنیاد ہے ،نواب ثناء اللہ خان زہر ی کو بلوچستان اسمبلی میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے اوروہ 9جنوری کو اسے ثابت کرینگے ،جان محمد اچکزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے استعفیٰ سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہے ،مخلوط صوبائی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ساتھ ہیں اور 9جنوری کو عدم اعتماد کی تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی ۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…بلوچستان؛ افغان باشندوں سمیت کئی مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ: (ملت آن لائن) فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے بارودی سرنگیں، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت کئی مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سمیت مشکوک افراد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سوئی، مسلم باغ، بارکھان، سمبازا, مختار، لورا لائی اور مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور غیر قانونی افغان شہریوں سمیت مشکوک افراد گرفتار کر لئے۔ دوران آپریشن گولہ باردو اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوشحال بلوچستان پروگرام کی سپورٹ میں کیا گیا۔