خبرنامہ بلوچستان

نواب ثناء اللہ کا کوئٹہ بم دھماکےکی مذمت

کوئٹہ:(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے میں شہید اورزخمی ہونے والے اہلکاروں کیلئے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اوربم دھماکے کی فوری طورپررپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کووزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر بم دھماکے کے نتیجے میں شہید اورزخمی ہونے والے اہلکاروں کیلئے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکے کی فوری طورپررپورٹ طلب کرلیبم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکار کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔