خبرنامہ بلوچستان

نواب ثناء اللہ کی اپوزیشن لیڈر سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

کوئٹہ (ملت + اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری جمعرات کے روز اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ گئے اور ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی، صوبائی مشیران سردار در محمد ناصر، عبیداللہ جان بابت، میر محمد خان لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیرانی اور وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر اعجاز سنجرانی بھی اس موقع پر موجودتھے۔