خبرنامہ بلوچستان

نوشکی:کالعدم تنظیم کے6 سہولت کاروں نےہتھیارڈال دئیے

کوئٹہ۔:(اے پی پی ) نوشکی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6سہولت کاروں نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق پیر کو بلوچستان کے علاقے نوشکی میں کالعدم تنظیم کے 6سہولت کاروں نے ریاست کی بالادستی قبول کرتے ہوئے اپنے آپ کو فرنٹیئر کور بلوچستان کے حوالے کردیا۔ تقریب میں قبائلی عمائدین ، سول انتظامیہ، ا علیٰ افسران اور ایف سی کے حکام موجود تھے۔ ہتھیار ڈالنے والے افراد مختلف تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔