خبرنامہ بلوچستان

نوشکی میں مردم شماری کے دوران 150افراد پر مشتمل خاندان سامنے آگیا

نوشکی (ملت آن لائن + آئی این پی) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مردم شماری کے دوران 150افراد پر مشتمل خاندان بھی سامنے آگیا ، حاجی عبدالمجید کی 6بیویوں میں 42بچے ہیں اور پوتے پوتیاں شامل کرکے 150افراد بنتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مردم شماری کے دوران 150افراد پر مشتمل خاندان بھی سامنے آگیا ۔ قلعہ مینگل میں رہائش پذیر عبدالمجید نے 6شادیاں کیں جن میں سے ان کے 42بیٹے بیٹیاں ہیں ۔ عبدالمجید کے پوتے پوتیوں کو شامل کیا جائے تو ان کے خاندان کے افراد کی کل تعداد150بنتی ہے ۔