خبرنامہ بلوچستان

نیب بلوچستان نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سپرنٹنڈنٹ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

نیب بلوچستان نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سپرنٹنڈنٹ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

کوئٹہ: (ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) بلوچستان کی جانب سے کمشنر آفس کے ذیلی دفتر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ کے سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کردیاگیا جس پر احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے گرفتار ملزم کے علاوہ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وا ر نٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔گزشتہ روز نیب حکام کی جانب سے کمشنر�آفس کے ذیلی دفتر ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کوئٹہ کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق ،ان کے قریبی دوستوں ولی محمد ،نثار احمد ڈوگر اوردیگر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں جمع کردیاگیاجس میں طلعت اسحاق اور دیگر ملزمان پر ملی بھگت سے169.76ملین کے غیر قانونی اثاثہ جات کا الزام ہے ،ریفرنس میں نامزد ملزمان ولی محمد اور نثار احمد ڈوگر پر الزام ہے کہ انہوں نے طلعت حسین ودیگر کے ساتھ مل کر غیر قانونی اثاثہ جات بنائے ،نیب کی تحقیقات کے دوران ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ کے گریڈ 16 کا ملازم طلعت اسحاق بحریہ ٹاؤن راولپنڈی ،ڈی ایچ اے لاہو ر اور کوئٹہ میں20کروڑ مالیت کے بنگلوں پلاٹ اور مہنگی سپورٹس و دیگر پرتعیش گاڑیوں کا مالک نکلا ،ملزم سے دوران تفتیش کروڑوں رو پے مالیت کا خالص سونا اور زیورات ، لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی تھی اس کے علاوہ نیب نے ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے گئے3 کروڑ 50 ،لاکھ روپے کا سرا غ لگاکربینک اکاؤنٹ منجمد کر دئیے ،نیب بلوچستان کی انویسٹیگیشن ٹیم نے ملزم کے بنائے گئے اثاثوں کا کامیابی سے سراغ لگا کر انہیں لاہور سے گرفتار کیا جسے بعد میں احتساب عدالت نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا،بعد ازاں ملزم نے اعتراف جرم کر تے ہوے پلی بارگین کی درخواست دی تھی جسے ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی نے مسترد کر دیا تھا ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان ولی محمد ،نثار احمد ڈوگر ودیگر کو جلدگرفتار کیا جائے گا ۔