خبرنامہ بلوچستان

نیب نے سابق وزیر بلوچستان نواز کا کڑ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد:(اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات پر سابق صوبائی وزیر بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ حاجی محمد نواز کاکڑ، سابق سیکرٹری صحت خیبر پی کے سید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے، جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی فروخت میں خورد برد پر وزارت خارجہ کے حکام، اشتہارات کی مد میں فنڈز میں خوردبرد اور بدعنوانی کے الزام میں محکمہ اطلاعات و آثار قدیمہ سندھ کے افسروں و دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن، پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی انتظامیہ، 2ارب روپے کی اراضی دھوکہ دہی سے الاٹ کرنے کے الزام میںسی ڈی اے کے افسروں، اوگرا حکام کے خلاف خلاف قانون سی این جی کے لائسنس جاری کرنے پر انکوائری کی منظوری دی گئی اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے مبینہ الزامات پر سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے، ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی عمارت کی فروخت میں مبینہ خورد برد پر وزارت خارجہ کے حکام کے خلاف انکوائری اور سندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں پر سندھ پولیس کے حکام کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کورارٹر میں ہو ا، اجلاس میں سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کا الزام ہے، جس سے قومی خزانے کو15.756ملین روپے کا نقصان ہوا، اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزموں پر بدعنوانی اور جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی فروخت میں مبینہ خورد برد کا الزام ہے، جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، ایگزیکٹو بورڈ نے سندھ کے محکمہ اطلاعات اورآثار قدیمہ کے افسروں اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیاگیا۔ ملزموں پر اشتہارات کی مد میں فنڈز میں خوردبرد اور بدعنوانی کا الزام ہے، اسی مقدمے میں میسرز ژی نائن کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی 374,546,739 اور میسرز انسائنک پرائیویٹ لمیٹڈ کی 83,643,668 روپے رضاکارانہ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ حاجی محمد نواز کاکڑ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزموں پر ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے اور بدعنوانی کا الزام ہے۔ اجلاس میں سندھ پولیس کے افسران اور دیگر کے خلاف دوبارہ انکوائری کی منظوری دی گئی ملزمان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیاں کیں ایگزیکٹو بورڈ نے رکن صوبائی اسمبلی فیاض علی بٹ اور دیگر کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا معاملہ مزید کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بلا تفریق زیرو ٹالریننس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہماری پالیسی 2016 میں بھی جاری رہے گی۔