خبرنامہ بلوچستان

وزیراعظم آج کوئٹہ میں صحت کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے

کوئٹہ: (آئی این پی) وزیر اعظم میاں نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کوئٹہ کے پہنچنے کے بعد گورنر ہائوس میں صحت کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے اور صوبے میں جاری منصوبے کے حوالے انہیں بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیر اعظم سے گورنر ہائوس میں کابینہ اور اراکین اسمبلی کے علاوہ قبائلی معتبرین بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم شام کو واپس اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے ۔