خبرنامہ بلوچستان

وزیراعظم عوام کوبہترعلاج ومعالجہ کی سہولیات کیلئے آج صحت کارڈ کا افتتاح کریں گے، میاں عامر شہباز

رحیم یار خان۔20 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف ملک کے غریب عوام کوبہترعلاج ومعالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنے کیلئے آج 21اکتوبر جمعہ کوصحت کارڈ کا افتتاح کریں گے، جس سے ملک بھرکے غریب افرادکو علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)سٹی رحیم یار خان کے صدرویونین کونسل کوٹ کموں شاہ کے چیئرمین میاں عامر شہبازنے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنے دورے کے موقع پرشیخ خلیفہ آڈیٹیوریم میں صحت کارڈکے افتتاح کے موقع پراجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے پاکستان کے سابقہ تمام مسائل کاحل کرنے کی وہ کوشش کی ہے جس کی نظیرنہیں ملتی ۔انشاء اللہ سی پیک منصوبے سے پاکستان ترقی کے ایک بہترین دورمیں داخل ہوگااورسی پیک منصوبے کاسہرابھی موجودہ حکومت کے سرہے ۔