خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کریں؛ نوشیروانی

خاران؛ (ملت+اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور رکن بلوچستان اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے خاران میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر راشن، کمبل اور خیمے پہنچائے ، حالیہ بارشوں سے متاثرہ گھروں کو اپنے فنڈ سے تعمیر کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ریلیف پہنچائیں۔ رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ زمینداروں کے ٹیوب ویل تباہ ہو چکے ہیں اور مالداروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ازجلد خاران میں حالیہ بارشوں سے شدید متاثرہونے والے فصلات ،مالداروں اور گھرں کے لیے خصوصی ریلیف کا اعلان کریں۔