خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سے وزیراعلیٰ سندھ کا ٹیلیفونک رابطہ

کوئٹہ (ملت + آئی این پی )وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، دہشت گردحملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس دہشتگردوں کیخلاف مل کر لڑنے کاعزم ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، سندھ حکومت کسی بھی کام کے لئے بلوچستان حکومت کے ساتھ ہے۔سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے ٹیلی فون پرکوئٹہ میں دہشت گردحملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔ان کا کہناتھاکہ سندھ حکومت اس مشکل وقت میں بلوچستان حکومت کے ساتھ ہے، ہمیں دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑنا ہے۔