خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کامستونگ میں مسافر کوچ کے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار رنج و غم

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مستونگ کے قریب مسافر کوچ کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے حادثے کے فوری بعد انتطامیہ کو متاثرہ مسافروں کی فوری امداد کی کاروائیوں کے آغاز کی ہدایت کی گئی جس کے نتیجہ میں امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کر کے فوری طبی امداد فراہم کی اور انہیں کوئٹہ سمیت دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں انہیں علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ انتظامیہ نے حادثے کا شکار کوچ کے مسافروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی، وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔