خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنےکا عزم

کوئٹہ: (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان اسمبلی میں پرچم کشائی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سول ہسپتال کے شہدا کی قربانی فراموش نہیں کی آخری دہشت گرد تک جنگ جاری رہے گی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن بھی تقریب میں شریک تھے ۔ تقریب میں محمود خان اچکزئی ، سپیکر راحیلہ درانی اور صو بائی وزراء سمیت اراکین اسمبلی اور مختلف سکولز کے بچے بھی تقریب میں شریک تھے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سانحہ سول ہسپتال کے شہدا کی قربانی فراموش نہیں کریں گے ۔ شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں ، بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور اس کی ڈھرکن یہاں کی عوام ہے جو آج جشن آزادی کا دن پورے جوش و جذبے سے منا رہے ہیں ۔ دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے ، آخری دہشت گرد تک جنگ جاری رہے گی ۔ صوبے بھر میں سانحہ سول ہسپتال کے باعث آزادی کی تقریبات سادہ اور پروقار طریقے سے منائی جا رہی ہیں ۔ اس سے قبل کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا ۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں موبائل فون سروس معطل ہے ۔