خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہدا کےورثا کیلیےفی کس ایک کروڑامداد کا اعلان

گورنر بلوچستان نے

کوئٹہ:(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے فی خاندان ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے- وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے ورثا کے لیے فی خاندان ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وکلا کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 3 بڑے واقعات ہوئے جس کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی، دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے اور اب بلوچستان میں ہم رہیں گے یا پھر دہشت گرد رہیں گے۔ ثنااللہ زہری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ادھوری نہیں چھوڑیں گے اور کوئٹہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ضرور ہوگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے كیمرہ مین شہزاد احمد اور محمود خان كی اہلیہ كو صوبائی محكموں میں روزگار فراہم كرنے كا اعلان كیا ہے۔ شہدا كے لواحقین سے گفتگو كرتے ہوئے ثنااللہ زہری نے یقین دلایا كہ شہداء كے بچوں كی كفالت اور ان كی پڑھائی كے اخراجات حكومت برداشت كرے گی جس كے لیے انہوں نے چیف سیكریٹری بلوچستان كو فوری طورپر سفارشات پیش كرنے كی ہدایت كی ہے۔ وزیراعلیٰ نے كہا كہ شہدا كے بچے لاوارث نہیں، اوپر خدا اور نیچے ہم ان كے وارث ہیں، شہدا كا غم صرف لواحقین كا ہی نہیں بلكہ ہمارا بھی ہے، ہم شہدا كو واپس تو نہیں لا سكتے لیكن كوشش كریں گے كہ یہ بچے دربدر نہ ہوں۔