خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا وی آئی پی پرٹووکول لینے صاف انکار

وزیراعلیٰ بلوچستان کا وی آئی پی

وزیراعلیٰ بلوچستان کا وی آئی پی پرٹووکول لینے صاف انکار

کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وی آئی پی پرٹووکول لینے صاف انکار کردیا، میر عبدالقدوس بزنجو کا قافلہ عام ٹریفک کے ساتھ چلتا رہا۔ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ نے روایت ہی بدل ڈالی، بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وی آئی پی پرٹووکول لینے صاف انکار کردیا۔ یہ اعلان صرف اعلان تک محدود نہیں رہا بلکہ نئے وزیراعلیٰ بلوچستان نےاپنے اعلان کو عملی جامہ بھی پہنایا۔ میر عبدالقدوس بزنجو دورے پر نکلے تو ان کا قافلے عام ٹریفک کے ساتھ چلتا رہا، جو شہریوں کیلئے خوشگوار حیرت کا باعث بنا۔ میرعبدالقدوس بزنجو منصب سنبھالنے کے بعد عوامی رابطوں میں بھی تیز نکلے، عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد علاوہ نئے وزیراعلیٰ مختلف جگہوں کا اچانک دورے بھی کررہے ہیں۔
عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب
گزشتہ روز جیل کا دورہ کرکے کم سزا والے قیدیوں کو سزا معاف کردی، پولیس تھانے پہنچ کر لاک اپ میں بند دو قیدیوں کے جرمانے کی رقم جیب سے ادا کی، اور بے گناہوں کو گرفتار کرنے پر پولیس حکام پر برہمی کا اظہار اور ان کیخلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا۔ یاد رہے گذشتہ ہفتے ثنا اللہ زہری کے استعفیٰ کے بعد عبدالقدوس بزنجو وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوئے تھے، انھوں نے 41 ووٹ حاصل کیے تھے۔ واضح رہے کہ 9 جنوری کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی تاہم ثنا اللہ زہری نے اُس سے قبل ہی اسپیکر اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے گورنر بلوچستان نے منظور کرلیا تھا۔