خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی پرنس احمد علی مستعفی ہو گئے

وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی پرنس احمد علی مستعفی ہو گئے

کوئٹہ: (ملت آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مزید استعفوں کا بھی امکان ہے جبکہ ثنااللہ زاہری کیجانب سے اتحادیوں کا اجلاس آج متوقع ہے۔ بلوچستان کی مخلوط حکومت کا بحران شدت اختیار کر گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی پرنس احمد علی بھی مستعفی ہو گئے انہوں نے استعفیٰ گورنربلوچستان کو بھجوا دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مزید استعفوں کا بھی امکان ہے جبکہ ثنااللہ زاہری کیجانب سے اتحادیوں کا اجلاس آج متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع خیال رہے گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے انکےعہدے سے ہٹا دیا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ انہوں خود استعفی دیا۔ ثنااللہ زہری نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے صوبائی معاون خصوصی امان اللہ نوتیزئی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا اور اتحادیوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔ثناء اللہ زہری نے اپنے معاون خصوصی امان اللہ نوتیزئی کو برطرف کر دیا واضح رہے حکومتی اتحادیوں اور ق لیگ سمیت 14 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔ سابق ڈپٹی اسپیکرعبدالقدوس بزنجو نے الزام لگایا کہ بلوچستان میں وسائل صحیح معنوں میں استعمال نہیں ہو رہے۔ بلوچستان کے 65 رکنی ایوان میں مسلم لیگ ق کی 5، پشتونخواء میپ کی 14، نیشنل پارٹی کی 10 اور مسلم لیگ نون کی 23 نشتیں ہیں۔