خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کرکے کوئٹہ کے سول اہسپتال میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اگر حکومت سندھ کی مدد کی ضرورت پڑی تو ہر ممکن مدد کریں گے۔پیر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کرکے کوئٹہ کے سول اہسپتال میں دھماکے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ دہشتگردی کا مقابلہ بہادری سے کریں گے، اگر حکومت سندھ کی مدد کی ضرورت پڑی تو ہر ممکن مدد کریں گے،دکھ کی اس مشکل گھڑی میں بلوچستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہاکہ دہشتگردوں نے آسان اہداف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔(خ م)