خبرنامہ بلوچستان

وزیرداخلہ بلوچستان کےوالد کی فاتحہ خوانی میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شرکت

کوئٹہ : ( اے پی پی ) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے والد کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا ،رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی ،صوبائی وزیر سردار مصطفی ترین ،رکن صوبائی اسمبلی لیاقت آغا،حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی سمیت دیگر نے صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی سے ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبروجمیل عطاء فرمائیں ۔