خبرنامہ بلوچستان

وزیرداخلہ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی

کوئٹہ: (ملت+آئی این پی)ریسکیو آپریشن کے دوران وزیرداخلہ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث قلات کے علاقے خالق آباد میں ہنگامی لینڈنگ کی،وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور عملہ محفوظ رہے۔جمعہ کو وزیرداخلہ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر نے قلات کے علاقے خالق آباد میں ہنگامی لینڈنگ کی صوبائی وزیرداخلہ قلات میں برفباری کے بعد ریسکیو آپریشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے گئے تھے،فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو بحفاظت زمین پر اتار لیا،ہیلی کاپٹر میں وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت سات افراد سوار تھے،تمام لوگ لینڈنگ کے دوران محفوظ رہے۔۔۔۔(خ م)