خبرنامہ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے طالبہ کی خودکشی پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

کوئٹہ: (اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایت پر مسلم باغ گرلز کالج کی پرنسپل اور کلرک کو معطل کر دیا گیا۔ واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی کا نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کل مسلم باغ جا کر انکوائری شروع کرے گی۔ انکوائری ٹیم تین سے چار روز میں اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کرے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔