خبرنامہ بلوچستان

وزیر مملکت دوستین ڈومکی کا وزارت سے مستعفی ہونے کااعلان

وزیر مملکت دوستین ڈومکی کا وزارت سے مستعفی ہونے کااعلان
کوئٹہ:(ملت آن لائن) کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاان کی وزارت میں بے جا مداخلت ہورہی ہے جس پر کافی مرتبہ شکو ہ کرچکا ہو ں لیکن یہ شکایت دور نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا وفاقی کابینہ میری وزارت میں نا صرف پالیسیاں مرتب کررہی ہے بلکہ معاملا ت میں انہیں نظر انداز کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاوفاقی وزیر رانا تنویر با قاعدہ طور پر میرے خلاف مہم چلارہے ہیں اور مجھ سے محکمہ لینے کیلئے وزیراعظم سے مطالبہ کرچکے ہیں جس کو وزیر اعظم نے تسلیم نہیں کیا لیکن اس تمام تر صورتحال کے بعد میں مجبوراً استعفیٰ دے رہا ہوں ۔انہوں نے کہا میرے وزیراعظم سے کوئی اختلافات نہیں ۔