خبرنامہ بلوچستان

وفاقی حکومت بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لےرہی ہے: مولانا امیرزمان

کوئٹہ:(اے پی پی)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کے اہمیت مزید بڑھ گئی ہے جبکہ کچلا ک میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام بننے والی ہاؤسنگ اسکیم کی زمین بہت قیمتی ہے اس لےئے قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے مکانات وتعمیرات کے کوئٹہ میں ہونے والے اجلا س کے دوران ہونے والی فیصلوں پردر آمد کر کے ملا زمین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم جلد بنائیں گے اور ضمن میں اراکین قومی اسمبلی نے کچلا ک میں سائٹ کا دورہ بھی کیا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں ہونے والی قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے مکانات وتعمیرات کے اجلا س کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور کوئٹہ میں فیڈرل لا ج اور سی ایس جی سی کالونیوں کی تعمیر اور مرمت و بنیا دی ضروریات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فنڈز کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کم آمدنی والے ملا زمین اور بلوچستان کے عوام کیلئے کچلا ک میں 86ایکڑ رقبہ پر بنائے جانے والی ہاؤسنگ اسکیم میں صحافیوں اور بلوچستان حکومت کے ملازمین کیلئے الگ الگ کو ٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی کمیٹی کے کوئٹہ میں ہونے والی اجلا س میں کچلا ک ہاؤسنگ اسکیم کی فوری طور پر تعمیر، بنیا دی انفراسٹرکچر کی فراہمی اور رقبے کے مطابق مکان اور پلا ٹ کی قیمتیں مقرر کرنے کے متعلق اپنی سفارشات مکمل کرکے حتمی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے مکانات وتعمیرات کے آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے ۔