خبرنامہ بلوچستان

وفاق قلات کیلئے رقم نہیں دے سکتا: خالد لانگو

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) میگا کرپشن کیس میں ملوث رکن اسمبلی خالد لانگو نے وزیر اعظم اور اتحادیوں کے خلاف تند و تیز حملے کئے۔ آصف زرداری کے وزیر اعظم ہونے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا۔ میر خالد لانگو بولے، ایک زرداری کی سب سے یاری، کاش آصف علی زرداری وزیر اعظم ہوتے۔ وہیل چیئر پر اسمبلی آنے والے خالد لانگو نے سپیکر بلوچستان اسمبلی سے شکوہ بھی فلمی انداز میں کیا، بولے مجھ پر یہ احسان کرو کہ کوئی احسان نہ کرو۔ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان نے میگا کرپشن کیس کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ سپیکر کو الفاظ کارروائی سے حذف کرانا پڑے۔